مہر خبررساں ایجنسی نے اسرائیل اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ بھرتی قانون پر بحران ختم ہونے کے باوجود وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو ملک میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کرانے کو تیار ہیں۔
عبرانی اخبار نے حکمران جماعت لیکوڈ کے ایک ذمہ دار کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیتن یاھو سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے ساتھ پائے جانے والے بحران کو ختم کرنے اور اتفاق رائے پیدا کرنے کے باوجود ملک میں 3 ماہ کے دوران پارلیمانی انتخابات کرانے کے لیے تیار ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم موجودہ پوزیشن میں قبل از وقت انتخابات کو اپنے مفاد میں سمجھتے ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی حکومت نے لازمی فوجی سروس کے عنوان سے ایک نیا قانون منظور کیا تھا۔ اس قانون کے تحت ملک کے یہودی طبقے سے تعلق رکھنے والے تمام نوجوانوں کے لیے فوجی سروس کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔ تاہم حریدیم یہودی طبقے کی طرف سے فوجی سروس کا قانون مسترد کردیا گیا تھا۔
اسرائیلی ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو قبل از وقت انتخابات کرانا چاہتے ہیں
News ID 1879371
آپ کا تبصرہ